
واشنگٹن : امریکا نے روس سے تیل کی خریداری پر جی سیون ممالک اور یورپی یونین سے انڈیا اور چین پر ٹیرف لگانے کا مطالبہ کردیا۔ کینیڈا کے فرینکوئس فلپ شیمپین کی زیر صدارت جی سیون کے وزرائے خزانہ کا آن لائن اجلاس ہوا۔ اجلاس میں روس پر یوکرین کے خلاف جنگ ختم کرنے کا دباؤ بڑھانے کے لیے مزید اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزراء نے یوکرین کے دفاع کے لیے منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے کے لیے بات چیت میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے وزرائے خزانہ سے کہا کہ وہ روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر ٹیرف لگانے میں امریکہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی توانائی کی آمدنی میں کٹوتی کے لیے صرف ایک متفقہ نقطہ نظر ہی جنگ کا خاتمہ کر سکتا ہے۔


































