
مالٹا : امریکا اور چین نے تعقلقات بہتر بنانے اور سفارتی کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا ہے۔ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان مالٹا میں ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ دو روزہ بات چیت میں چینی وزیرخارجہ نے ایک سرخ لیکر کے طور پر تائیوان کا مسئلہ اٹھایا۔ اور واضح کیا کہ اسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔ امریکہ نے ممکنہ چینی جارحیت کے خلاف تائیوان کا دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ جیک سلیوان اور چینی ایلچی وانگ یی نے ٹھوس اور تعمیری بات چیت کی ہے اور امید ہے کہ رابطوں کی کھلی لائنوں کو برقرار رکھا جائے گا۔ امریکہ نے آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔


































