Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

اقوام متحدہ نے غزہ میں مکمل قحط کا باقاعدہ اعلان کردیا

جنیوا : اقوام متحدہ نے غزہ میں مکمل قحط کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ انسانی حقوق کمیشن نے قحط کو اسرائیلی حکومت کے اقدامات کا براہ راست نتیجہ قرار دیا ہے۔ بھوک کے نگراں عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں قحط پھیل رہا ہے اور ستمبر کے آخر تک وسطی اور جنوبی علاقوں میں پھیلنے کا امکان ہے۔
انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیزکلاسیفکیشن (آئی پی سی) نے کہاہےکہ شمالی غزہ میں قحط پھیل چکاہے اور یہ اگلے ماہ کے آخر تک جنوبی غزہ کے دیر البلاح اور خان یونس کے وسطی علاقے تک پھیل جائے گا۔
آئی پی سی کی رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ ڈھائی لاکھ فلسطینیوں کو تباہ کن قحط کے پانچویں درجے کا سامنا ہے۔ نصف آبادی یعنی سترہ لاکھ کو چوتھے درجے جبکہ بیس فیصد یعنی چار لاکھ کو قحط کے تیسرے درجے کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ وولکر ترک نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے ضروری انسانی امداد اور خوراک کے داخلے کو روک دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا جنگی جرم ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular