Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

دو ریاستی حل پر اقوام متحدہ کی کانفرنس 22 ستمبر کو ہوگی

نیویارک: سعودی عرب اور فرانس کی تجویز کے تحت دو ریاستی حل پر اقوام متحدہ کی کانفرنس بائیس ستمبر کو ہوگی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ووٹنگ کے ذریعے کانفرنس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے موسم گرما میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی پرتشدد صورتحال کے باعث اسے معطل کر دیا گیا تھا۔کانفرنس میں سربراہانِ مملکت اور حکومتوں کی سطح پر شرکت متوقع ہے تاکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے فوری عالمی کوشش کو فروغ دیا جاسکے۔ اقوام متحدہ میں سعودی نمائندے عبدالعزیز الوصیل نے کہا کہ یہ اقدام کسی مخصوص فریق کے خلاف نہیں بلکہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔
اسرائیل نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تجویز کے حامیوں پر طریقہ کار کے حوالے سے دباؤ ڈالنے اور شفافیت کے فقدان کا الزام عائد کیا۔ امریکہ نے کہاکہ کانفرنس اور اس کی بنیاد بننے والی قرارداد، دونوں کی قانونی حیثیت مشکوک ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular