Thu Oct 22, 2026

سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم

روزانہ کی خبریں

یوکرین جنگ نہیں جیت سکتا، روس اب بھی طاقتور ہے، امریکی فوج کا اعتراف

واشنگٹن : امریکی فوج نے روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کی کامیابی کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع سیاسی طور پر ہی حل ہوسکتاہے۔ امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ یوکرین کے عنقریب جنگ میں کامیابی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ بعض ناکامیوں کے باوجود روس کے پاس اب بھی نمایاں جنگی طاقت موجود ہے۔ انہوں نے کریمیا کی فتح کے تناظر میں یوکرینی روس کو پورے یوکرین سے نکالنے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن روسی فوجی طاقت کے سامنے عنقریب ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔ جنرل مارک ملی نےکہاکہ تنازع کا سیاسی حل ممکن ہےجس کےنتیجے میں روسی دستبردار ہوسکتے ہیں۔ ادھر پولینڈ میں گرنے والے میزائل سے متعلق پولش حکام اور نیٹو نے تصدیق کردی ہے کہ یہ روس نے نہیں داغا تھا بلکہ یوکرین کی جانب سے داغا گیا میزائل تھا جو غلطی سے پولینڈ میں جاگرا۔

مزید پڑھیے

Most Popular