Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

دو ریاستی حل، رکاوٹ ڈالنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے پر زور

میڈرڈ : اسپین نے دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے یورپی ممالک پر بھی پابندیاں لگانے پر زور دیا ہے۔ ہسپانوی وزیر خارجہ خوسے مانوئیل الباریز نے یورپی یونین میں خارجہ و سلامتی امور کے سربراہ کو بھیجے گئے خط میں غزہ کے حوالے سے جامع یورپی اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ الباریز نے غزہ اور فلسطین کے حوالے سے پانچ نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے جس میں اسرائیل کو اسلحہ بیچنے پر پابندی۔ فلسطینی اتھارٹی کی مالی مدد۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عملدرآمد۔ دو ریاستی حل کیلئے پیشرفت اور یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کی معطلی شامل ہے۔ ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب باتوں کا وقت نہیں بلکہ عمل کا وقت ہے۔ جنگ کو روکنے اور غزہ کے اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دوریاستی حل کیلئے کانفرنس کی بھی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ بہت جلد زیادہ تر یورپی ممالک فلسطین کو تسلیم کر لیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular