
انقرہ : ترکیہ کے صدر طیب اردوان جلد سخت حریف شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کریں گے جس کے لیے وزارت خارجہ کی سطح پر مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ دنیا کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی اور معاشی صورت حال کے پیش نظر یورپی ممالک کے لیے ترکیہ ایک اہم ملک ہونےکی حیثیت رکھتا ہے لیکن یورپی یونین کے چند رکن ممالک ہم سے اچھے تعلقات کے بجائے تنازعات کو فروغ دے رہے ہیں۔ صدر اردوان نے مزید کہا کہ ہم اپنے کسی پڑوسی ملک یا کسی بھی اور دوسرے ملک کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتے۔ مشرقی بحیرۂ روم اور بحیرۂ ایجیئن کے معاملے کو بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں حل کرنا چاہتے ہیں تاہم قبرص کے جزیرے کے حقائق کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔

































