Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کا غزہ پر جلد معاہدے کا دعویٰ، حماس کو آخری وارننگ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر جلد معاہدے کا دعویٰ کرتے ہوئے حماس کو اسرائیلی مغویوں کی رہائی کے لیے آخری وارننگ دے دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ایک ایسے حل پر کام کر رہی ہے جو غزہ کے لیے بہتر ہو۔ ٹرمپ نے غزہ پر اسرائیل کی جاری جنگ اور درجنوں اسرائیلی قیدیوں کو ایک جہنمی مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو مشرق وسطیٰ سمیت سب کیلئے حل کرنا چاہتے ہیں۔
اس سے پہلے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی تھی کہ یہ ان کی آخری وارننگ ہے اگر انہوں نے اسرائیل کے ساتھ طے شدہ شرائط کو تسلیم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے میری شرائط تسلیم کر لی ہیں اب حماس بھی یہ شرائط تسلیم کرے۔ اس موقع پر حماس کے لیے بات چیت کے دروازے بند ہو سکتے ہیں اور اس کے بعد کوئی نرم رویہ نہیں اپنایا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular