Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں روک دیں

واشنگٹن : امریکا نے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ سے متعلق خدشات کی بنیاد پر انیس ممالک کی تمام امیگریشن درخواستوں کو روک دیا ہے۔ ان میں بیشتر مسلم ممالک شامل ہیں۔
امریکی امیگریشن حکام کے مطابق یہ اقدام ان انیس ممالک کے خلاف کیا گیا ہے جن پر جون میں جزوی سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ نئی ہدایات کے بعد شہریت کی حلف برداری کی تقاریب بھی معطل کر دی گئیں۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفری پابندی والے ممالک کی تعداد انیس سے بڑھا کر تیس کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے افغانستان، برما، چاڈ، کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سمیت انیس ممالک پر سخت ترین پابندیاں لگائی تھیں۔ نئی پالیسی کے تحت ان ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی زیرِ التوا درخواستیں روک دی گئی ہیں اور ان کا ’از سرِ نو جائزہ‘ لیا جائے گا۔
امریکا کی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نویم کا کہنا ہے کہ وہ ایسے ممالک پر مکمل سفری پابندی کی سفارش کریں گی جو امریکا کو قاتلوں، لُٹیروں اور سماجی بوجھ بننے والوں سے بھر رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular