
افریقی ملک مالی میں ہزاروں مسلمانوں نےتوہین آمیز ویڈیو کیخلاف احتجاج کیا۔اعلیٰ اسلامی کونسل کی اپیل پر دارالحکومت بماکو میں ہزاروں افراد جمع ہوئے اور سوشل میڈیا پر اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کیخلاف ریمارکس پر مبنی ویڈیو پر احتجاج کیا۔ ویڈیو میں ایک شخص نے مسلمانوں۔ قرآن اور پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرے کئے ہیں۔ پولیس نے ویڈیو کی پوسٹنگ میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ مظاہرین نے اسلام کی توہین کیخلاف نعروں پر مبنی بینرز اٹھا رکے تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ جو کچھ ہوا اسے معاف نہیں کیا جا سکتا۔ توہین آمیز ویڈیو بنانے والوں کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

































