
JPEGmini
نیویارک: فلسطینی حکومت نے کہاہے کہ ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے بغیر کوئی دوسرا قابل عمل حل نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی نائب نمائندے مجید بامیا نے کہا کہ اسرائیل امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے اور دو ریاستی حل کی مخالفت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بغیر جوابدہی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیاں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور غیر قانونی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے قابل بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو نسل کشی کو جائز قرار دے سکے۔ ایک قوم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے جسے وجودی خطرے کا سامنا ہے۔
بامیہ نے نسل کشی جاری رہنے کے دوران سلامتی کونسل کے بار بار ہونے والے اجلاسوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے، قتل عام کو روکنے اور غزہ میں باوقار طریقے سے امداد کی اجازت دینے کے فیصلوں کو مزید موخر نہیں کیا جا سکتا۔


































