
جنین: صیہونی فوج نے مغربی علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید اور 11 کو زخمی کردیا۔ جنین میں اسرائیلی فوج نے پناہ گاہ کیمپ میں سرچ آپریشن کیا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں تاخیری حربے اپنائے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ 36 گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

































