Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج نے سینکڑوں فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں

A view of destroyed buildings is shown following Israeli strikes in the southern Gaza Strip on Friday, Sept. 13, 2024. (AP Photo/Leo Correa)

غزہ : صیہونی فوج نے بچوں اور قیدیوں سمیت سینکڑوں فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں۔ فلسطینی گروپ نیشنل کمپین فار ریکوری آف مارٹائرز باڈیز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے سات سو چھبیس فلسطینیوں کی لاشوں کو ریفریجریٹرز اور قبرستانوں میں محفوظ کیا ہوا ہے۔
گروپ کے بیان کے مطابق 256 شہدا کی لاشیں مدفون ہیں جبکہ 2015 میں لاشوں پر قبضے کی پالیسی دوبارہ شروع ہونے کے بعد 469 لاشیں تحویل میں لی گئی ہیں۔ گروپ کے مطابق فہرست میں 67 بچوں، 85 قیدیوں اور 10 خواتین کی باقیات شامل ہیں۔ قابض اسرائیلی انتظامیہ نے 2023 میں حالیہ جارحیت کے آغاز کے بعد غزہ سے 15 سو سے زائد لاشیں قبضے میں لی گئی ہیں۔ گروپ کے مطابق لاشوں کو سدی تیمان کیمپ میں رکھا جا رہا ہے، جو اسرائیل کی منظم اور طویل مدتی خلاف ورزیوں کی تصدیق ہے۔ گروپ نے کہا کہ لاشوں کو روکنا نوآبادیاتی تسلط کی ایک منظم توسیع کی نشاندہی ہے جس کا مقصد انہیں سودے بازی کیلئے استعمال کرنا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular