Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

مغرب جھوٹ کی سلطنت ہے، اسکا رویہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے، روسی وزیر خارجہ

نیویارک: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مغرب کو جھوٹ کی سلطنت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کا جارحانہ رویہ باقی دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں روسی وزیرخارجہ نے یوکرین تنازعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی طرف سے عالمی اکثریت کو دھوکا دیا جا رہا تھا۔ انہوں نے مغربی ریاستوں کے عدم اعتماد کو ثابت کرنے کے لیے مغربی حکام کے ماضی اور حال کے فریب کارانہ رویے کی مثالیں دیں اور کہاکہ امریکی اور یورپی ہر طرح کے وعدے کرتے ہیں لیکن انہیں پورا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے زیر اثر مغربی ممالک اجتماعی تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں جس کا مقصد انسانیت کو دشمن بلاکس میں تقسیم کرناہے۔ اس سے مجموعی اہداف کے حصول میں رکاوٹ آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایک حقیقی کثیر قطبی عالمی نظام کی تشکیل کو روکنے کے لیے سب کچھ کر سکتے ہیں۔ دنیا اس سے تنگ ہے اور وہ مزید کسی دھوکے میں نہیں رہنا چاہتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular