
واشنگٹن : امریکا نے ایک ہندوستانی کمپنی پر پابندی عائد کردی ہے جس نے ایران سے پٹرولیم مصنوعات خریدنے کا معاہدہ کیاتھا۔ پابندی کا فیصلہ ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ واشنگٹن کے فوری بعد سنا دیا گیا ، انہوں نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن ، وزیر تجارت گیل ریمونڈو اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سمیت کئی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بریفنگ میں کہا کہ ہندوستانی کمپنی سمیت متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے ایران کی کمپنی ٹرائی لین کے ذریعے لاکھوں ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات بالخصوص میتھانول اور تیل درآمد کیاہے۔

































