
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ 20 سالہ افغان جنگ امریکا اور افغان عوام کے لیے سراسر سانحات اور نقصانات کا باعث بنی، امریکا نے افغان جنگ میں صفر کامیابی حاصل کی، 20 سالہ مہم جوئی سانحات پر ختم ہوئی اور افغانیوں کی روایات کو توڑنے کی ہر امریکی کوشش ناکام رہی، روسی صدر نے مزید کہا کہ باہر سے کوئی بھی چیز مسلط کرنے کے نتائج اچھے ثابت نہیں ہوتے اور تاریخ بتاتی ہے کہ بالخصوص افغانستان میں تو یہ نتائج صفر نکلتے ہیں، اس کا واحد نتیجہ سراسر سانحات اور نقصانات نکلا ہے۔


































