Thu Oct 22, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

اقوام متحدہ نے طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا

نیویارک : اقوام متحدہ نے طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں طالبان کو سخت پیغام دیا گیا ہے کہ عالمی ادارہ خواتین، لڑکیوں اور اقلیتوں سمیت انسانی حقوق کے احترام کے بغیر طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔ جنرل اسمبلی میں ترکیہ سمیت 59 ممالک کے تعاون سے تیار کی گئی جرمنی کی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی۔ جس میں طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں پیشرفت، دہشت گردی، انسانی حقوق کی پامالی اور سماجی و اقتصادی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ 116 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ روس اور چین سمیت 10 ممالک نے قرارداد کے متن کو غیر متوازن قرار دیکر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں انسانی حقوق کے مکمل احترام اور زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی بامعنی شرکت پر زور دیا گیا ہے۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ طالبان اسلامی اصولوں اور اقدار کے مطابق عوام کے تمام جائز حقوق اور مطالبات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے صحیح ذرائع اور ماحول فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular