Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کرتا، نگراں وزیرخارجہ

نیویارک : نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کرتا، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کی دہشتگردی عالمی سطح پر بے نقاب ہوچکی ہے۔ یو این ہیڈ کوارٹرز میں نیوز کانفرنس کے دوران نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، جبکہ نگراں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں جو مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر سےمتعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل چاہتا ہے۔جلیل عباس کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے یو این قراردادوں کی خلاف ورزی کی، ہم بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن وہ مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے خطے کے دیگر ملکوں کی خود مختاری پر حملے کرتا رہا ہے، کینیڈا کے کیس میں بھارتی دخل اندازی دنیا میں کھل کر سامنے آگئی۔جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں نگراں وزیراعظم نے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں، اجلاس میں نگراں وزیراعظم نے مختلف امور پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular