
ٹل :لوئر کرم کے علاقے اوچت کے قریب کرم کے لیے روانہ ہونے والے قافلے پر ایک بار پھر دہشتگردوں نے حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی۔ جس سے کم از کم ایک ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق قافلے پر فائرنگ سے زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی ڈرائیور اکرم خان کا کہنا ہے کہ ادویات سے بھرے ٹرک کو لوٹ بھی لیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ 64 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے کرم کے لیے روانہ ہوا تھا۔ فائرنگ کے بعد گاڑیوں کا یہ قافلہ ہنگو واپس لوٹ گیا۔


































