
کابل : افغانستان کی نئی حکومت نے کرکٹ سمیت خواتین کے تمام کھیلوں پر پابندی عائد کردی، طالبان کے ثقافتی کمیشن کے ڈپٹی ہیڈ احمد اللہ واثق کہتے ہیں خواتین کو کرکٹ سمیت کسی ایسے کھیل کی اجازت نہیں دیں گے جس میں جسم کی نمائش ہو، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےطالبان کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی کرکٹ پر پابندی پر کونسل کے اگلے اجلاس میں بات ہو گی، آسٹریلیا نے افغانستان کی میزبانی ویمن کرکٹ سے مشروط کر دی اور واضح کیا کہ اگر طالبان نے خواتین کے کھیلوں پر پابندی لگائی تو 27 نومبر سے ہوبارٹ میں ہونیوالے ٹیسٹ کو منسوخ کردیا جائے گا۔


































