
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان طالبان پر اثرورسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے، افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کرنکل جائیں جبکہ ابھی تک افغان مہاجرین بھی پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں حالات مستحکم رہیں، افغان طالبان پر اثرورسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے تاہم ہم کوشش کررہے ہیں کہ کابل ائیرپورٹ جلد کھل جائے، فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی تجویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا تھا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کو الیکشن نا کروانے کی تجویز دی تھی تاہم انہوں نے وزیراعظم کی تجویز نہیں مانی اور حالات آج سب کے سامنے ہیں۔


































