Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں امن کیلئے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، جنرل باوجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شرکاء نے عالمی، علاقائی اور اندرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر کانفرنس کو افغانستان اور پاک افغان سرحد کی صورتحال سمیت خطرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے موثر سرحدی انتظام پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے باعث خطے میں بحران کے باوجود پاکستانی سرحد اور اندرونی سیکیورٹی برقرار رہی جب کہ شرکا نے خوشحال اور پرامن خطے کے لیے تمام علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قریبی تعاون پر بھی زور دیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں فوج کے تعاون اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کے لیے تعمیری مصروفیات اور انسانی مدد پائیدار امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے، آرمی چیف نے محرم کے پرامن طریقے سے انعقاد کے لیے افواج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن اور استحکام کے لیے بیرونی اور اندرونی قوتوں کے ڈیزائن کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular