Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت اور مفاہمت ہے، میر واعظ

سری نگر: مقبضہ کشمیر میں حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت اور مفاہمت ہے۔
چار سالہ نظر بندی کے بعد اپنے پہلے خطبہِ جمعہ میں میرواعظ عمر فاروق نے کہاکہ ہم اپنے تمام مسائل کا پُرامن حل چاہتے ہیں لیکن عوامی خواہشات کے مطابق۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ یہی مانا ہے اور تمام ایسی کوششوں میں حصہ لیا ہے جس کے تحت غیر متشدد طریقے سے مسائل کا حل نکالا جا سکے اور وہ طریقہ بات چیت اور مفاہمت کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم برادریوں اور قوموں کے ساتھ پُرامن طریقے سے رہنے پر یقین رکھتے ہیں، ہم مضبوط اور کمزور اور اقلیت اور اکثریت کے ساتھ رہنے پر یقین رکھتے ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے اپنے خطبے میں ہندو پنڈتوں کو ’بھائی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ وہ بھی کشمیر اپنے گھروں کو واپس آجائیں۔ میرواعظ عمرفاروق کے مطابق کشمیر کا مسئلہ صرف زمین تک نہیں بلکہ ’ہمارے لیے ہمیشہ یہ ایک انسانی مسئلہ رہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular