
برسلز : یورپی یونین اور اکیس ممالک نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے منصوبے ای ون کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
یورپی یونین سمیت تمام ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں ای ون منصوبے کی منظوری بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پرای ون منصوبے کو ختم کرے تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کو دور کیا جا سکے۔ بیان میں اسرائیلی منصوبے کو فلسطینی ریاست کے تصور کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہوگا۔ بیان میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اس فیصلے سے اسرائیلی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اسرائیلی سلامتی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔


































