
کراچی : کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا ، تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ نواز لیگ 59 امیدواروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، 52 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے 17 امیدوار ،ایم کیو ایم کے10، جماعت اسلامی کے 7، بی اے پی اور اے این پی کے 2,2 امیدوار جیتے، پنجاب میں ن لیگ کے 51، آزاد 32 اور تحریک انصاف کے 28 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا، سندھ سے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے 14،14 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم 10، آزاد 7، جماعت اسلامی 5 اور نون لیگ کے3 امیدوار کامیاب ہوسکے، خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف 18، آزاد 9، نون لیگ کے 5 ،پیپلزپارٹی کے 3 اور اے این پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے، بلوچستان سے 4 آزاد، تحریک انصاف 3 اور بی اے پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار نہ جیت سکا، کراچی کا میدان بھی پاکستان تحریک انصاف نے مار لیا، پی ٹی آئی کے 14، پیپلز پارٹی 11، جماعت اسلامی 5 ،ایم کیو ایم پاکستان اور نون لیگ کے 3,3 امیدوار کامیاب ہوئے۔


































