Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

امریکا اور سعودیہ کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ کا امکان

واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل سعودی تعلقات معمول پر لانے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ جاپان یا جنوبی کوریا طرز جیسا سیکیورٹی معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایاکہ وائٹ ہاؤس اور سعودی حکام باہمی دفاعی معاہدے کی شرائط پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ معاہدے کے تحت امریکا سعودی سرزمین پر کسی دوسرے ملک کے حملے کی صورت میں فوجی مدد فراہم کرے گا۔ امریکی اخبار کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات کیلئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ سویلین جوہری پروگرام میں امریکی مدد اور دفاعی معاہدہ کا مطالبہ کیا ہے۔ اخبار کے مطابق ایسے معاہدوں کو عام طور پر کانگریس کی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی ترقی پسند ڈیموکریٹس مخالفت کر سکتے ہیں۔ تاہم امریکی حکام نے کہا کہ سعودی-اسرائیلی تعلقات کو معمول پر لانے سے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ممکنہ طور پر سعودی عرب کو چین سے دور کرنے میں مدد ملے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular