Thu Oct 22, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں شرعی قوانین کے نفاذ کا حکم، خواتین کے حمام اور جم جانے پر بھی پابندی

کابل : افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کا حکم دے دیا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ یہ حکم امیر ملا اخوندزادہ نے ججوں کے ایک گروپ سے ملاقات میں دیا انہوں نے کہا کہ چوروں، اغوا کاروں اور باغیوں کی فائلوں کا بغور جائزہ لیں۔ اگر جرم ثابت ہوجائے تو ججز مجرموں کو شریعت کے مطابق سزا سنائیں۔ ملا ہیبت اللہ نے ججوں سے کہاکہ ڈکیتی، اغوا اور بغاوت جیسے جرائم کو اسلامی شرعی قانون کی گروپ کی تشریح کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔ ترجمان نے سزاؤں کی وضاحت نہیں کی۔ لیکن شرعی قانون کے تحت سزاؤں میں ہاتھ کاٹنا، سرعام کوڑے مارنا اور سنگسار کرنا شامل ہے۔ طالبان نے اقتدار میں آنے پر اعتدال کا وعدہ کیا تھا تاہم اس پر عمل نہیں کیا۔ ادھر طالبان نے پارکوں کے بعد خواتین کے جم اور عوامی حمام میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular