
نابلس : اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے بیت دوقو گاؤں پر دھاوا بول دیا۔ فوجیوں نے یہ کارروائی فوجی کو زخمی کرنے والے فلسطینی کے گھر کی تلاشی کیلئے کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران کی، 42 سالہ داؤد ریان کو گولیاں مارکرشہید کردیا، ادھر بیت عُر گاؤں میں بھی ایک فلسطینی کو فائرنگ کرکے شہیدکردیا گیا۔ فلسطینی کی شناخت 54 سالہ حبس ریان کے نام سے ہوئی ہے۔ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا اور ایک زخمی سمیت 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ فورسز نے رام اللہ۔یروشلم۔العساویہ سمیت مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی۔

































