Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

ملک میں ووٹرز کی تعداد میں دو کروڑ اضافہ، تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ ہو گئی

اسلام آباد: ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار تک پہنچ گئی، الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ الیکشن کمیشن نے 31 مئی 2023ء تک کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782 ہے۔ رجسٹرڈ ووٹرز میں مرد ووٹرز کا تناسب 54.02 فیصد اور خواتین ووٹرز کا 45.98 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے، جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 ہے جبکہ بلوچستان میں 52 لاکھ 60 ہزار 247 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 لاکھ 25 ہزار 575 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular