
بیروت : قائد مقاومت اور حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی والدہ ام حسن طویل علالت کے بعد وفات پا گئیں۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں گہرے رنج و غم کے ساتھ سید حسن نصر اللہ کی والدہ کے انتقال کا اعلان کیا۔ بیان میں قائد مقاومت سے انتہائی مخلصانہ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ام حسن کو ایک وفادار اور پاکیزہ ماں قرار دیا ہے جس نے ایک متقی، محنتی اور شریف خاندان کی پرورش کی۔

































