
استنبول: ترکیہ میں بم دھما کے کا مرکزی کردار شامی نژاد کرد لڑکی نکلی۔ جس کا تعلق علیحدگی پسند عسکری جماعت کردستان ورکرز پارٹی سے ہے۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کا کہنا تھا کہ پولیس نے استقلال ایونیو پر بم نصب کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تاہم انھوں نے مرکزی کردار کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔ مرکزی کردار 23 سالہ احلام البشیر کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیاگیا۔ جو شام کے شہر عفرین سے ترکیہ آئی تھی۔ پولیس نے تصویراور ویڈیو جاری کردی ہے جس میں ملزمہ کے گھر چھاپے، اس کی گرفتاری اور تلاشی کے مناظر ہیں ۔ ترکیہ کے وزیر انصاف بیکر بوزداگ نے بتایا تھا کہ ایک مشتبہ خاتون کو استقلال ایونیو کے ایک بینچ پر 40 منٹ سے زیادہ بیٹھتے ہوئے دیکھا گیا اور جیسے ہی وہ اُٹھ کر وہاں سے گئی تو دھماکا ہوگیا۔

































