
بیروت : لبنان کی پارلیمنٹ سابق صدر مشل عون کی جگہ نیا صدر منتخب کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہی۔ لبنانی پارلیمان حزب اللہ اور اس کے مخالفین کے درمیان تقسیم ہے۔ دونوں میں سے کسی کو بھی واضح اکثریت حاصل نہیں ہے امریکا کے قریب سمجھے جانے والے ممبر پارلیمنٹ مچل مواود کو 128 ممبران کی اسمبلی میں سے 43 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ لیکن حزب اللہ کے حمایتی ممبران نے 45 خالی ووٹ ڈال کر انہیں ہرا دیا ۔آزاد رکن اسمبلی مارک داو کا کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر ڈیڈ لاک ہے۔ ہم اگلے سال سے پہلے صدر منتخب نہیں کر سکتے۔حزب اللہ کی اتحادی جماعت امل موؤمنٹ کے علی حسن خلیل نے کہا کہ ان کی جماعت نے یہ تکنیک اختیار کی ہے کیونکہ اراکین کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیے بغیر صدر کو منتخب نہیں کیا جا سکتا۔

































