
تل ابیب : صیہونی فوج نے شام میں گھس کر چار افراد کو گولی مار دی اور الزام لگایا کہ ان افراد نےسرحدی باڑ پر پروجیکٹائل پھینکے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ صیہونی فوج کے مطابق گولان کی پہاڑیوں میں خسفین کے قریب خفیہ فوجیوں نے چار مشتبہ افراد کو دیکھا۔ ان افراد نے کچھ گولے داغے تاہم اسرائیلی فوج نے ان گولوں کی نوعیت واضح نہیں کی۔

































