
جنین : اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی کو شہید کردیا۔ چند گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد دو ہوگئی. فلسطینی شہری جینن کےعلاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوا۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 15 سالہ فلسطینی نوجوان کو نابلس میں شہید کیا گیا، فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے رواں برس 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

































