Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

عالمی برادری خصوصاً عرب رہنماؤں کی بے حسی برقرار، الشفا میں المیہ رونما، آئی سی یو کے تمام مریض چل بسے

غزہ: عالمی برادری خصوصاً عرب رہنماؤں کی بے حسی برقرار۔ غزہ کے الشفا اسپتال میں ایک اور بڑا المیہ رونما ہوا ہے جہاں آئی سی یو کے تمام 55 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ الشفا میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ہر ایک منٹ میں ایک فلسطینی شہید ہو رہا ہے۔ نومولود اور شیر خوار بچوں سمیت بوڑھے اور ہر مریض موت کے قریب ہے۔ رات گئے آئی سی یو کے بائیس مریض دم توڑ گئے۔ تین دن میں شہدا کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے باعث الشفا اسپتال زندہ لوگوں کیلئے کھلا قبرستان بن چکا ہے۔ دنیا کی آنکھوں کے سامنے بےگناہ لوگوں، بچوں کو مرنے کیلئے چھوڑنا جنگی جرائم سے کم نہیں۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے نوزائیدہ بچوں کیلئے انکوبیٹر فراہم کردیا مگر بجلی کے بغیر وہ تابوت سے کم نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular