
تل ابیب : اسرائیلی وزیرخزانہ بیزالیل اسموٹریچ نے مغربی کنارے کے بیاسی فیصد حصے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا گھناؤنا منصوبہ پیش کردیا۔ بیزالیل اسموٹریچ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ مغربی کنارے کو ضم کرنے سے مستقبل کی فلسطینی ریاست کے امکانات کو مؤثر طریقے سے ختم کر دیا جائے گا۔ تجویز کے تحت صرف جنین، طولکرم، نابلس، رام اللہ، جیریکو اور ہیبرون اسرائیلی کنٹرول سے باہر رہیں گے۔ اسموٹریچ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد کم سے کم فلسطینی آبادی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اراضی کا کنٹرول حاصل کرنا ہے۔
خلیج تعاون کونسل نے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ کے منصوبے کو خطرناک اور مشکوک قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی نے کہا کہ یہ اشتعال انگیز منصوبے خطے میں سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنے کے اسرائیلی اقدامات کا ثبوت ہیں۔


































