Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

غزہ تنازعہ کی جغرافیائی توسیع کو روکنا ضروری ہے، پیوٹن

ماسکو: روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ کی جغرافیائی توسیع کو روکنا ضروری ہے۔ برکس گروپ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں پیوٹن نے کہاکہ اس وقت فوری حل طلب مسئلہ، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان طویل مدتی جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے۔ قیدیوں کی رہائی کے لیے انسانی بنیادوں پر مکمل جنگ بندی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ غزہ کی پٹی کی صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ فلسطین اسرائیل مسئلے کے حل میں ثالثی کی کوششوں پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی ایک سے زیادہ نسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کو سبوتاژ کرنے کی وجہ سے ناانصافی کے احساس کے ساتھ پروان چڑھی ہے۔ ماسکو اس مسئلے کے سفارتی حل پر اصرار کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular