
دوحہ : القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد اعلیٰ امریکی حکام نے طالبان سے پہلی ملاقات کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے اور محکمۂ خارجہ کے حکام کی طالبان کے وفد سے ملاقات میں طالبان حکومت کے انٹیلی جنس سربراہ عبدالحق واثق بھی شریک تھے۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی حکام اور طالبان وفد کے درمیان ملاقات گزشتہ روز ہوئی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

































