
لاہور : ایک اور ستارہ غروب ہوگیا رہائ قید سے زینب کو جب ملی ہوگی جیسے نوحوں کے خالق بہترین طرز نگار و شاعر اہلیبیت اختر حسین اختر انتقال کرگئے، اختر حسین نے پنجاب کے نوحوں کی طرز نگاری کو ایک منفرد انداز اور پرسوز اسلوب دیا، پاکستان کی شاید ہی کوئی نوحہ خواں سنگت ہوگی جس نے اختر صاحب کا نوحہ نہ پڑھا ہو،
اختر صاحب کی بنائی ہوئی طرزوں کی ایک طویل فہرست ہے ان کے لاتعداد کلام رہتی دنیا تک ان کے لیئے ثواب جاریہ کا ذریعہ بنے رہیں گے۔


































