
نیویارک : وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کےموقع پر ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈالر اکثر حکومتی سطح پر جبر کے ہتھیار کےطور پر استعمال ہوتا ہے۔ لیکن جلد ہی یہ صورت حال بدل جائے گی کیونکہ بین الاقوامی سطح پر تجارت کے لیے دیگر آپشنز سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک نئے ورلڈ آرڈر کی تشکیل سے یقینی طور پر اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ ڈالر اب بین الاقوامی تجارت میں واحد کرنسی نہیں ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں، کہ کس طرح انرجی کیریئرز جیسی مصنوعات کی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں تیزی سے تجارت ہوتی ہے۔ وینزویلا کے وزیرخارجہ کے مطابق ارجنٹائن اور برازیل جیسے بڑے لاطینی امریکی فوڈ ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر سے ہٹ کر دیگر کرنسیوں کو زیادہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم جلد ہی بین الاقوامی تجارت میں دوسرے آپشنز دیکھیں گے جس سے ڈالر کی بالادستی میں کمی آئے گی، جو کہ ہم سب چاہتے ہیں۔ جیسا کہ آج ڈالر کو ملکوں کے خلاف ایک زبردستی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ متبادل کرنسی کے آپشن سے توازن پیدا ہوگا اور یہ ابھرتی ہوئی کرنسی عالمی تجارت کے لیے مناسب رہے گی، اس لیے کہ اس سے تمام ممالک کو معاشی استحکام میسر آجاتا ہے۔


































