
ماسکو: روس نے اپنی افواج کو دریائے دنیپرو کے مغربی کنارے سے واپس آنے کا حکم دے دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے یہ فیصلہ یوکرین کے قبضے میں لیے گئے شہر خیرسن کے نزدیک یوکرین کے حالیہ حملوں سے اپنے فوجی نقصان کو بچانے کی غرض سے کیا ہے۔خیرسن ان چار یوکرینی علاقوں میں سے ایک ہے جنہیں روس نے جاری جنگ کے دوران قبضے میں لیا اور بعد ازاں ایک ریفرنڈم کے ذریعے ان علاقوں کو اپنے ساتھ ملا لیا تھا.

































