
مقبوضہ بیت المقدس: غاصب صیہونی حکام نے بیت المقدس اور اس کے مضافات میں 38 نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ بیت المقدس کے امور کے ماہر فخری ابودیاب نے کہا کہ تل ابیب، بیت المقدس کے قدیم علاقوں کو یہودی رنگ دینے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے۔ صیہونی حکام بیت المقدس کی فلسطینی شناخت ختم کرکے اس میں صیہونیوں کو بسانے اور آبادی کے تناسب کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

































