Thu Oct 22, 2026

خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوج کی درندگی، 14 اور 19 سالہ مزید 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا

رام اللہ : اسرائیلی فوج نے تشدد کی تازہ ترین ہلاکت خیز کارروائی میں مزید دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ صیہونی فوج کی تازہ ترین کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کی گئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 14 سالہ عادل ابراہیم داؤد کو شمالی مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں سر پر گولی مار کر شہید کیا گیا۔ دوسرے شہید کی شناخت 19 سالہ مہدی لدادوہ کے نام سے ہوئی ہے جسے رام اللہ شہر کے قریب گولی مار کر شہید کیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے نوجوان کو گولی مارنے کے بعد گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے نوجوان کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر بھی حملہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular