
کیرالہ: ہندوستان کے صوبے جھارکھنڈ میں ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے مسلم نوجوان کو مار مار کر قتل کر دیا۔وحشیانہ قتل کا یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے ضلع گملا کے علاقے گووند پور میں پیش آیا۔ 30 ہندو انتہاپسندوں نے 22 سالہ اعجاز خان پر کلہاڑیوں، لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے اعجاز کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ اعجاز خان کو 27 ستمبر کوجھاڑ کھنڈ میں ہندوتوا ہجوم ہے ہاتھوں نوجوان شہباز انصاری کے بہیمانہ قتل کے چند دن بعد قتل کیاگیا۔

































