
لندن : فلسطین حامی ریلیوں کو نفرت مارچ کہنے والی برطانوی وزیرداخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کردیا گیا۔ سویلا بریورمین نے گزشتہ ہفتے فلسطین حامی مارچ کے شرکا سے نمٹنے پر پولیس کے بارے میں متنازع مضمون لکھا تھا۔ جبکہ ایک بیان میں انہوں نے فلسطین حامی مظاہروں کو نفرت مارچ بھی قرار دیا تھا۔ ان ریمارکس کی وجہ سے وزیراعظم رشی سناک پر سویلا بریوورمین کو ہٹانے کیلئے شدید دباؤ تھا۔ ہفتے کو حکومتی دباؤ کے باوجود کو 8 لاکھ سے زیادہ افراد نے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی اور جنگ بندی مطالبے کے ساتھ ساتھ وزیرداخلہ کو برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکا نے وزیرداخلہ کے خلاف پوسٹرز اور بینرز اٹھارکھے تھے۔ وزیراعظم رشی سناک نے عوامی و سیاسی دباؤ پر سویلا برورمین کو برطرف کرکے ان کی جگہ وزیر خارجہ جیمزکلیوری کو وزیر داخلہ جبکہ سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیرخارجہ مقرر کردیا۔


































