
استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی دائمی ناراضی یا جھگڑا نہیں ہوتا۔وہ ملک میں آئندہ سال جون میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اعتماد ہے کہ روس اور امریکہ کبھی بھی جوہری بم استعمال کی منصوبہ بندی نہیں کریں گے۔ میں نے اپنے حساس اداروں کے سربراہوں سے جو معلومات حاصل کی ہیں روس یا امریکہ میں سے کوئی ایک فریق بھی جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔ طیب اردوان نے نومنتخب صیہونی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو سے بات چیت میں انہیں باور کرایاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی احترام کی سطح پر ہی قائم ہوں گے۔ بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے ترک اسرائیل تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا ۔

































