
واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے شرمناک انخلا کے بعد آئندہ کسی ملک میں فوج بھیجنے سے توبہ کرلی، اپنی قوم سے خطاب میں جوبائیڈن نے افغانستان میں کامیابی کا دعویٰ کیا لیکن ان کے چہرے سے ٹپکتی مایوسی اور شرمندگی امریکی شکست کا اعلان کررہی تھی، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ امریکی مفاد میں نہیں تھی، اسے بہت عرصہ قبل بند ہو جانا چاہیے تھا، 2 دہائیوں تک 30 کروڑ ڈالریومیہ جھونکے، اب مزید نہیں جھونک سکتے، اپنی تیسری نسل کو جنگ میں نہیں دھکیل سکتے، افغانستان میں جس طرح ہم قوم سازی اور جمہوریت لانا چاہتے تھے، ایسا وہاں صدیوں میں نہیں ہوا، آج کے بعد امریکا دوسرے ممالک میں فوج بھیج کر وہاں قوم سازی نہیں کرے گا، انتخابی مہم میں امریکی عوام سے اس جنگ کوختم کرنےکاوعدہ کیا تھا جو پورا کیا، انہوں نے کہاکہ روس اورچین چاہتےہیں کہ امریکاافغانستان میں الجھا رہے، دنیا بدل رہی ہے،ہمیں چین اورروس کی جانب سےبہت سے نئے چیلنجز کا سامنا ہے، سائبر حملے ہو رہے ہیں، نیو کلیئر مواد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔


































