
نئی دہلی : خلیج بنگال سے آنے والے بادلوں نے بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں تباہی مچادی، ہفتے کو دن بھر جاری رہنے والی طوفانی بارش سے پورا شہر پانی پانی ہوگیا،سڑکیں تالاب بن گئیں،نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، شہر کا بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، میونسپل اداروں اور اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی، رن وے بھی پانی میں ڈوبنے سے پروازیں معطل ہوگئیں، 1130 ملی میٹر بارش سے 46 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، تیز ہواؤں کے جھکڑ سے ہورڈنگز گرگئے جس کے باعث 10 سے زائد افراد کے زخمی ہوئے۔


































