
کابل: افغانستان میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی۔ جس کے نتیجے میں چھ سو سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت چھ ۔ گہرائی آٹھ کلومیٹر اور مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا۔
زلزلے سے نورگل، ساوکے، وٹا پور، مانوگی اور چپہ درہ دیہات میں سینکڑوں مکانات منہدم اور کئی دیہات مٹی کے نیچے دب گئے۔ جہاں سینکڑوں افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ دفاع، داخلہ اور صحت عامہ کی وزارتوں کی امدادی ٹیمیں علاقے میں پہنچ چکی ہیں۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ حکام کو لوگوں کو بچانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.


































