
تل ابیب : اسرائیلی عوام اور سیاستدانوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کو صدارتی معافی دینے کی مخالفت کردی۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی صدر آئزک ہرزوگ کو معافی کی درخواست کے بعد عوام بپھر گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد صدر کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئی اور وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے معافی کے ممکنہ فیصلے کے خلاف نعرے لگائے اور زور دیا کہ نیتن یاہو بریت کے حقدار نہیں ہیں۔ اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے بھی معافی کی درخواست کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نیتن یاہو کو پہلے اپنے جرم کا اعتراف اور سیاست سے ریٹائر ہونا چاہیے۔ مخالفین نے نیتن یاہو کی درخواست کو عدالتی نظام کے لیے مہلک دھچکہ قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔
صدر ہرزوگ نے کہا ہے کہ وہ اس درخواست کا جائزہ وزارت انصاف کے ماہرین کی رائے کی بنیاد پر لیں گے.


































